16 نومبر 2026 - 09:41
ایران کی میزائل طاقت کے لئے تین احکامات

سنہ 2000 کے عشرے میں، رہبرِ شہیدِ انقلاب امام سید علی خامنہ ای کی جانب سے ایران کے میزائل ذخیرے میں 2000 سے زائد میزائلوں تک کے اضافے کی ہدایت سے لے کر میزائلوں کی درستگی بڑھانے پر زور؛ اور رہبر معظم انقلاب امام سید مجتبیٰ خامنہ ای کے حکم تک کہ 'ہر سطح کے خطرے کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے' تین اسٹراٹیجک فرامین نے ایران کی میزائل طاقت اور بازداری (ڈیٹرنس) کی توسیع وترقی کا راستہ متعین کیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے  معاون و مشیر اعلیٰ، میجر جنرل سید یحییٰ صفوی، کل  شہید طہرانی مقدم کے خاندان سے رہبرِ شہیدِ انقلاب کی کاوشوں کے تحفظ و اشاعت کے دفتر کے ارکان دفتر حفظ و نشر آثار کے ارکان کی  ملاقات کے موقع پر، رہبرِ شہیدِ سے اپنی ایک ملاقات کی روداد سناتے ہوئے، آپؒ کی اس وقت کی اس بات پر زور دیا کہ "ملک کی میزائل طاقت کو کئی گنا بڑھانا ضروری ہے اور میزآئلوں کی تعداد 2000 سے زیادہ ہونی چاہئے۔

ایران کی میزائل طاقت کے لئے تین احکامات

انھوں نے کہا: "جب میں سپاہ پاسداران کا کمانڈر انچیف تھا، تب ہم حضرت آقاؒ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آپؒ نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کے پاس کتنے میزائل ہیں؟ میں نے ایک تعداد بتائی، لیکن آقاؒ نے فرمایا کہ اس تعداد میں کئی گنا اضافہ ہونا چاہئے۔ اس وقت، تقریباً سنہ 2007 میں، آپؒ نے زور دیا تھا کہ "آپ کے پاس کم از کم 2000 سے زائد میزائلوں کا ذخیرہ ہونا چاہئے۔" آپؒ نے فرمایا کہ "ایک دو کا کوئی فائدہ نہیں، آپ کے پاس 2000 سے زیادہ میزائلوں کا ذخیرہ ہونا چاہئے۔"

رہبرِ شہیدِ انقلاب کا ملک کی میزائل طاقت کی ترقی پر زور صرف میزائلوں کی تعداد بڑھانے تک محدود نہ تھا، بلکہ میزائلوں کی درستگی بڑھانا بھی آپؒ کی ترجیحات میں شامل تھا۔

اسی حوالے سے، سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس فورس کے شہید کمانڈر میجر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے رہبرِ شہید سے کے ساتھ مسلسل ملاقاتوں اور رابطرں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا: "گذشتہ 12 سالوں میں، رہبر انقلاب کے ساتھ ہماری مسلسل ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ آپؒ نے کئی بار اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم میزائلوں کی درستگی کو ترجیح دیں، رفتار کو نہیں۔ ہم شروع میں کہتے تھے کہ بعض اہداف کے لئے درستگی زیادہ اہم نہیں ہے، لیکن کچھ عرصے بعد ہم سمجھ گئے کہ دہشت گردوں اور تکفیری ٹولوں سے لڑائی میں درستگی بہت اہم ہے۔ مثلاً داعشیوں اور دیگر دہشت گردوں پر حملوں میں، سرکردہ افراد کو نشانہ بنانے کے لئے درستگی بہت ضروری تھی۔"

ایران کی میزائل طاقت کے لئے تین احکامات

اب بھی رہبر معظم انقلاب، حضرت آیت اللہ امام سید مجتبیٰ خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے اعلیٰ فوجی کمانڈروں کے ساتھ حالیہ ملاقات میں مسلح افواج کی جواب دہی کی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور حکم دیا ہے: "ہر سطح اور ہر قسم کے خطرے کا فوری، مؤثر اور جغرافیائی لحاظ سے لامحدود جواب دیا جائے۔"

ماہرین کے مطابق، اس تاکید کو ملک کی میزائل صلاحیت کی ترقی میں سابقہ اسٹراٹیجک نقطہ نظر اور خطرات کی سطح کے مطابق جواب دہی کی طاقت رکھنے کی ضرورت کے امتداد میں دیکھا جا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر: محمد رضا دہقان

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha